شوکت تھانوی کی برسی اتوار کو منائی گئی، مداحوں کا خراج تحسین

اے پی پی  |  May 05, 2024

اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):معروف ڈرامہ نگار اور شاعر شوکت تھانوی کی برسی اتوار کو منائی گئی۔ شوکت تھانوی 1904 میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے تقریباً 60 کتب تحریر کیں ، جن میں مختصر کہانیاں، ناول اور مضامین کے مجموعہ جات شامل ہیں۔

حکومت پاکستان کی جانب سے اردو ادب میں ان کی خدمات کے اعتراف پر شوکت تھانوی کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔ شوکت تھانوی کا انتقال آج ہی کے دن 1963 میں لاہور میں ہوا تھا۔ ان کی برسی کے موقع پر علمی و ادبی حلقوں اور ان کے مداحوں کی جانب سے ان کی خدمات پر بھر پور انداز مین خراج تحسین پیش کیا گیا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More