نائلہ کیانی 8000 میٹر کی 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

اے پی پی  |  May 05, 2024

اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):نائلہ کیانی ماکالو کو سر کر کے 8000 میٹر کی 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والی نائلہ کیانی نے اتوار کو ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے 8,485 میٹر بلند دنیا کی 5ویں بلند ترین چوٹی مکالو کو کامیابی سے سر کیا ہے۔یہاں موصول ہونے والی معلومات کے مطابق نائلہ نے پاکستانی وقت کے مطابق تقریباً 8:50 بجے چوٹی کو سر کیا۔ یہ شاندار کارنامہ انجام دینے کے بعد نائلہ کیانی پہلی پاکستانی خاتون ہیں جنہوں نے ناقابل یقین حد تک مشکل پہاڑ کو سر کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے پوری قوم کی دعاؤں اور نیک خواہشات ااظہار تشکر کیا۔ اس نے امیجن نیپال سے شیرپا گیلگین ڈائی کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے کامیابی کو ممکن بناتے ہوئے ہر قدم پر ان کی معاونت کی۔ یہ تازہ ترین کامیابی نائلہ کیانی کی غیر معمولی برداشت اور عزم کو نمایاں کرتی ہے۔نائلہ کیانی ایک قابل ذکر پاکستانی خاتون ہیں، جو ایک کوہ پیما کے طور پر اپنی کامیابیوں کے لیے جانی جاتی ہیں۔ انہیں دنیا کی سب سے اونچی چوٹیوں میں سے 11 کو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہونے کا اعزاز حاصل ہے، یہ تمام چوٹیاں 8000 میٹر سے بلند ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ انہوں نے یہ کارنامہ چھ ماہ سے بھی کم وقت میں حاصل کیا، جس سے وہ دنیا بھر میں صرف دس کوہ پیماؤں میں سے ایک اور واحد پاکستانی ہیں جنہوں نے اتنے کم وقت میں 8000 میٹر سے زیادہ متعدد چوٹیوں (سات) کو سر کیا۔

اپنی کوہ پیمائی کی صلاحیتوں سے ہٹ کر نائلہ کیانی نے مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی کا بھی مظاہرہ کیا۔ وہ ایک ایرو اسپیس انجینئر ہیں ، جنہوں نے لندن یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی ہے اور ایچ ایس بی سی بینک میں ایسوسی ایٹ نائب صدر کے طور پر نمایاں عہدہ پر فائز ہیں۔ وہ دو چھوٹے بچوں کی ماں بھی ہے۔ اپنی مصروف زندگی کے باوجود نائلہ کیانی دنیا کی چند مشکل ترین چوٹیوں کو سر کرتے ہوئے آگے بڑگ رہی ہیں اور مسلسل اپنی کامیابیوں کے جھنڈت گاڑ رہی ہیں۔ نائلہکیانی ایک رول ماڈل اور کھیلوں کے ذریعے خواتین کی تعلیم اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں معاونت کرنے والی متعدد تنظیموں کے لیے خیر سگالی سفیر ہیں۔ کوہ پیمائی کے لیے ان کی خدمات اور سماجی مقاصد کے لیے ان کی وابستگی کو حکومت پاکستان نے بھی تسلیم کیا ہےاور انہیں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ہے جو ملک کی ایک خاتون کھلاڑی کے لیے اعلیٰ ترین شہری اعزاز ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More