سعودی نائب وزیر سرمایہ سے پاکستان میں سرمایہ کاری پر تفصیلی گفتگو ہوئی: اسحاق ڈار

اردو نیوز  |  May 07, 2024

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی تجارتی وفد کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے مثبت بات چیت ہوئی۔منگل کو اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب کے 50 رکنی تجارتی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا۔‘’سعودی نائب وزیر سرمایہ ابراہیم بن یوسف المبارک کے دورے کے دوران پاکستان میں سرمایہ کاری پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔‘  

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ’وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھی سعودی وفد کے دورہ پاکستان کی مصروفیات پر بات چیت کی گئی۔‘وزیر خارجہ نے بتایا کہ ’ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری پر بات ہوئی جس کے نتائج سامنے آرہے ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ ’او آئی سی کے اجلاس نے غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کیا جبکہ اسلاموفوبیا کے خلاف بھی کُھل کر بات ہوئی۔‘اسحاق ڈار نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی قیادت سے ملاقات کی۔’وزیراعظم نے سعودی قیادت کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں کیں اور دونوں ممالک کے تعلقات کو فروغ دینے میں مثبت پیش رفت ہوئی۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More