آئی کیوب کیو، پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ چاند کے مدار میں داخل

اردو نیوز  |  May 08, 2024

پاکستان کا پہلا مصنوعی سیارہ آئی کیوب کیو چاند کے مدار میں داخل ہو گیا ہے۔

انسٹی ٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اور ’آئی کیوب کیو‘ مشن کی ٹیم کے کور ممبر ڈاکٹر خرم خورشید نے اردو نیوز سے گفتگو میں تصدیق کی کہ چین کے راکٹ کے ذریعے بھیجے گئے پاکستان کا آئی کیوب کیو چاند کے مدار میں کامیابی سے داخل ہو گیا ہے۔

آئی کیوب کیو چانگ ای 6 کے ذریعے چاند کے مدار میں داخل ہوا ہے۔

ڈاکٹر خرم خورشید کے مطابق آئی کیوب کیو کے کنٹرولز اور سسٹمز کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

آئی کیوب کیو کے کنٹرولز اور سسٹمز کے ٹیسٹ میں ایک ہفتے کا وقت لگے گا اور آئی کیوب کیو 15 مئی کو چاند کی پہلی تصویر بھیجے گا۔ 

پاکستان کے چاند پر پہلے سیٹلائٹ مشن ’آئی کیوب قمر‘ کو تین مئی کو چین کے ہینان سپیس لانچ سائٹ سے روانہ کیا گیا تھا جو کہ انسٹی ٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر براہ راست نشر کیا گیا۔

پاکستان کا سیٹلائٹ مشن تین سے چھ ماہ تک چاند کے اطراف چکر لگائے گا۔

اس دوران سیٹلائٹ کی مدد سے چاند کی سطح کی مختلف تصاویر لی جائیں گی جو چین کے ڈیپ سپیس نیٹ ورک کے ذریعے ہی حاصل کی جائیں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More