پاکستان سکھ برادری کو ان کے مذہبی مقامات کے دورے کی ہر ممکن سہولت فراہم کرتا رہے گا، سفیر مسعود خان

اے پی پی  |  May 08, 2024

واشنگٹن۔8مئی (اے پی پی):امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا بھر میں سکھ برادری کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرتا رہے گا جو ملک میں اپنے مذہبی مقامات کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بات انہوں نے گزشتہ روز پاکستانی سفارتخانے میں امریکن۔پنجابی سوسائٹی کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، جس نے ان سے ملاقات کی۔سفارت خانے کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام سکھ برادری کے مذہبی جذبات کو پوری طرح سمجھتے ہیں اور ان کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔

امریکن پنجابی سوسائٹی کے صدر گیری سیکا نے پاکستانی سفیر کو بتایا کہ ان کی تنظیم ایک لاکھ پنجابی سکھ ممبران پر مشتمل ہے جن میں سے کچھ کا تعلق پاکستان سے بھی ہے اور سوسائٹی کا 115 افراد پر مشتمل وفد جلد ہی پاکستان میں لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد اور کرتارپور میں مذہبی مقامات کا دورہ کرے گا۔

وفد کے ارکان نے اپنے سابقہ دوروں خاص طور پر کرتارپور کی اپنی یاترا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کی مہمان نوازی پرجوش تھی۔ سفارت خانے میں وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام سکھ برادری کے مذہبی جذبات کا احترام کرتے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ مذہبی سیاحت کے حوالے سے ویزا پالیسی کو آسان بنایا گیا ہے جس کا مقصد انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More