پاکستان مسلم لیگ (ن)کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ، محمد شہبازشریف کا نام بطور قائمقام صدر تجویز

اے پی پی  |  May 18, 2024

لاہور۔18مئی (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن)کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی زیر صدارت یہاںپارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں منعقد ہوا،

ہفتہ کو مسلم لیگ (ن) کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ (ن)کے قائد محمد نواز شریف ،وزیر اعظم محمد شہباز شریف،نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف ،احسن اقبال، رانا ثناء اللہ ،خواجہ سعد رفیق،رانا تنویر حسین،

پرویز رشید ،انجینئر امیر مقام اور سیف الملوک کھوکھر سمیت ملک کے چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے سنٹرل ورکنگ کمیٹی اراکین نے شرکت کی۔اس موقع پر سینٹرل ورکنگ کمیٹی نے محمدشہبازشریف کا پارٹی صدر کے عہدے سے استعفے کی منظوری کا اعلان کیااور شہبازشریف کی بطور پارٹی صدر خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاگیا۔

اجلاس میں شرکاء کی جانب سے مستقل صدر کے انتخاب تک محمد شہبازشریف کا نام بطور قائمقام صدر تجویز کیا جس کی نوازشریف سمیت دیگر اراکین نے تائید کی۔

اجلاس میں پارٹی صدارت کے انتخاب کیلئے رانا ثنا اللہ خان کو الیکشن کمیشن کی سربراہی کی ذمہ داری سونپی گئی جبکہ پارٹی کی جنرل کونسل کااجلاس 28مئی دوپہر گیارہ بجے ماڈل ٹائون میں طلب کر لیا گیا جس میں پارٹی صدر کا انتخاب کیاجائے گا،پارٹی صدر کے انتخاب کیلئے الیکشن شیڈول کااعلان چیف الیکشن کمشنر رانا ثناء اللٰہ کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More