ویزا سیکشن کھلا ہے، پاکستانی ورک ویزے پر جا رہے ہیں، بخیت عتیق

ہم نیوز  |  Jun 15, 2024

ویزا سیکشن کھلا ہے، پاکستانی ورک ویزے پر جا رہے ہیں، یو اے ای کے قونصل جنرل نے تمام افواہوں کا خاتمہ کر دیا۔

متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے پاکستانیوں کے لیے ویزا بند ہونے کی خبروں کو جھوٹا پروپیگنڈا قرار دیا۔

انہوں نے یو اے ای کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے ویزا بند ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے خبرکی تردید کردی، قونصل جنرل نے قونصلیٹ ویزاسیکشن کی وڈیو جاری کردی۔

الجزائز کی 130 سالہ خاتون معمر ترین حاجی بن گئیں

بخیت عتیق الرومیتی کے مطابق پاکستانیوں کیلے یو اے ای کا ویزا بند نہیں کیا گیا، قونصلیٹ میں پاکستانیوں کے لیے ویزا سیکشن کھلا ہوا ہے۔

پاکستانی ورک ویزے پرمتحدہ عرب امارات جا رہے ہیں، متحدہ عرب امارات جانے کے لئے عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More