قربانی کھالوں کی قیمتیں مقرر

ہم نیوز  |  Jun 16, 2024

عید الاضحیٰ 2024 کے موقع پر قربان کئے جانے والے جانوروں کی کھالوں کی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا۔

آل پاکستان ٹینڈرز ایسوسی ایشن نے قربانی کے جانوروں کی کھالوں کی قیمتیں مقرر کر دیں۔ ٹینرزامان اللہ آفتاب نے کہا ہے کہ اس بار گائے کی کھال 1100سے 1500 روپےاور بکرے کی کھال 400 روپے سے 450 روپے میں فروحت ہو گی جبکہ اونٹ کی کھال 550 روپے میں فروحت ہو گی۔

گورنر سندھ کا 100 اونٹوں اور 100 بکروں کی قربانی کا اعلان

امان اللہ نے کہا کہ اس سال پہلے کے مقابلے قربانی کے جانور کی قیمتیں زیادہ ہے ۔ ہمیں پاکستان بھر سے تقریباً 28 لاکھ گائے کی کھالوں کی جمع ہونے کی امید ہیں اور بکرے کی تقریباً 33لاکھ کھالیں جمع ہونے کے امید ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More