ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشیں شروع ہونے کا امکان

ہم نیوز  |  Jun 26, 2024

اسلام آباد: ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے۔ بارشوں کی وجہ سے گرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج بروز بدھ 26 جون سے یکم جولائی کے دوران سندھ کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

27 جون سے اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، چکوال میں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور کئی مقامات پر تیز بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔

26 جون سے 30 جون کے دوران بہاولپور، لودھراں، مظفرگڑھ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ 28 جون سے یکم جولائی تک گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہوا، گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی سے لاہور جانے والی ملت ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

محکمہ موسمیات کے مطابق 28 جون سے یکم جولائی کے دوران خیبر پختونخوا، چترال، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ 26 جون سے 28 جون کے دوران لسبیلہ، خضدار میں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

28 سے 30 جون تک تیز بارش کے بعد اسلام آباد، راولپنڈی، نارووال میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ آندھی چلنے کے باعث روز مرہ کے معمولات متاثر ہونے، کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More