پنجاب میں پہلی بار بڑی عید پر قربانی کے بعد سڑکوں کو دھویا گیا، وزیراطلاعات پنجاب

ہم نیوز  |  Jun 18, 2024

صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں پہلی بار بڑی عید پر قربانی کے بعد سڑکوں کو دھویا جارہا ہے ۔

عظمیٰ بخاری نے ایک بیان میں کہا کہ انتظامیہ،ویسٹ مینجمنٹ کا عملہ اور سیکیورٹی ادارے خراج تحسین کے مستحق ہیں، مساجد اور عید گاہوں میں پولیس نے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کیے ۔

انہوں نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ عملے نے وزیراعلیٰ کی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کیا ، جانوروں کی آلائشیں بروقت اٹھائی گئیں ، سڑکوں کی دھلائی کی گئی ، پنجاب میں پہلی بار بڑی عید پر قربانی کے بعد سڑکوں کو دھویا گیا ہے ۔

وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ یہ مریم نواز کے بہترین ایڈمنسٹریٹر ہونے کا ثبوت ہے، صوبے بھر سے ایک بھی ایسی شکایت موصول نہیں ہوئی، مریم نواز صوبے میں صفائی کے انتظامات کی خود نگرانی کررہی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More