یورو کپ، فرانسیسی کپتان ایمباپے میچ کے دوران ناک کی ہڈی تڑوا بیٹھے

ہم نیوز  |  Jun 20, 2024

یورو کپ 2024میں فرانسیسی ٹیم کے کپتان اور فارورڈ کائلیان ایمباپے اپنی ناک کی ہڈی تڑوا بیٹھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی کے شہر ڈسلڈورف میں آسٹریا کے خلاف ہونے والے میچ میں 25سالہ کائلیان ایمباپے کا چہرہ ہیڈ شاٹ لگانے کی کوشش میں حریف کھلاڑی کے کندھے سے ٹکرا گیا۔

ٹکرانے کے باعث ایمباپے کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی اور ناک سے خون بہنا شروع ہو گیا جس کے بعد فارورڈ کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا۔

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹ سے شکست دے دی

اس حوالے سے فرانسیسی فٹ بال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ایمباپے اب ٹھیک ہیں اور وہ ٹیم کے بیس کیمپ میں واپس آ گئے ہیں۔فیڈریشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فی الحال سرجری کی ضرورت نہیں ہے، لیکن آنے والے دنوں میں ان کا علاج کیا جائے گا۔

ایف ایف ایف ایمباپے کی ناک کی حفاظت کیلئے خصوصی ماسک بنوانے کا سوچ رہی ہے تاہم ایمباپے جمعہ کو نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں حصہ لیں گے یا نہیں،اس بارے میں کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرانسیسی فٹ بال ٹیم کے کوچ ڈیڈیئر ڈیشومپس نے کہا کہ آج کا دن کپتان کے لیے اچھا نہیں تھا اور ان کی ناک بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

یورو کپ 2024میں فرانس کی ساری امیدیں کائلیان ایمباپے سے ہیں، ٹیم کے اس اہم کھلاڑی نے فرانس کے لیے 80میچوں میں 47گولز سکور کیے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More