تمام اسمارٹ فونز کے لیے ایک ہی چارجر لازمی قرار

سچ ٹی وی  |  Jun 26, 2024

بھارت میں حکومت نے تمام اسمارٹ فونز کے لیے ایک ٹائپ سی چارجر کو آئندہ برس جون تک لازمی قرار دینے کے احکامات جاری کردیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے پہلی بار دسمبر 2022 میں یہ عندیہ دیا تھا کہ تمام فونز کے لیے ایک ہی ٹائپ سی چارجر لازمی قرار دیا جائے گا۔

اس حوالے سے اور اس وقت کی حکومت نے تمام موبائل کمپنیوں کو اس ضمن میں ایک مراسلہ بھی جاری کر دیا تھا۔

حکومتی فیصلے کے مطابق تمام موبائل کمپنیاں جون 2025 تک بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیے جانے والے اپنے تمام فونز کو ٹائپ سی چارجر کے ساتھ پیش کریں گی اسی طرح بھارتی حکومت نے تمام لیپ ٹاپس کے لیے بھی ٹائپ سی چارجر لازمی قرار دیا ہے تاہم اس ضمن میں حکومت نے کمپنیز کو جون 2026 تک کا وقت دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت تیسرے مرحلے میں دیگر الیکٹرانک آلات جن میں ہیڈ فونز اور دوسرے آلات بھی شامل ہیں، ان کے لیے ایک ہی ٹائپ سی چارجر لازمی قرار دے گی، تاہم تیسرے مرحلے کا آغاز 2026 کے بعد ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ بھارت سے قبل پہلی بار یورپین یونین نے تمام فونز اور لیپ ٹاپس کے لیے ایک ہی ٹائپ سی چارجر لازمی قرار دیا تھا اور تمام کمپنیاں اب یورپین یونین کے 27 ہی ممالک میں ٹائپ سی چارجر کے ساتھ فونز اور لیپ ٹاپ دسمبر 2024 تک فروخت کے لیے پیش کریں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More