پاکستان کی تین بڑی جماعتوں نے امریکہ میں لابنگ کیلیے اپنی رجسٹرڈ فرم کو ایکٹو کردیا

ہم نیوز  |  Jun 29, 2024

اسلام آباد(زائد گشکوری، ہیڈ ہم انویسٹی گیشن ٹیم )پاکستان کی تین بڑی جماعتوں نے امریکہ میں اپنی پارٹی قیادت کی بہتر لابنگ کیلیے اپنی رجسٹرڈ فرم کو ایکٹو کردیا ہے۔

ہم انویسٹی گیشن ٹیم کی تحقیقات کے مطابق تینوں جماعتوں نے فرم کی رجسٹریشن امریکی ڈیپارٹمنٹ آف جسٹس کے ساتھ کرارکھی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی نے جماعت کی بہتربرینڈنگ کیلیے امریکہ میں ایک فرم رجسٹرڈ کرائی ہے۔ دستاویزات کے مطابق صفدر قریشی نامی شخص نے پی پی پی کی فرم 7356 کی رجسٹریشن دسمبر2023 میں کرائی، پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پارٹی فرم کے فارن پرنسپل ہیں، فرم رجسٹرکرانے کا مقصد جمہوریت کا فروغ، بھوک کا خاتمہ اور آئین کی بالادستی کیلیے لابنگ کرنا ہے۔

تیل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان

پاکستان تحریک انصاف نے امریکہ میں بیرسٹر گوہرعلی خان کیلئے نئی کمپنی کی رجسٹریشن کرالی ہے ، کمپنی کی رجسٹریشن امریکی ڈیپارٹمنٹ آف جسٹس میں کرائی گئی ہے ، تحریک انصاف کے نئے چیئرمین گوہر علی خان کو کمپنی کا فارن پرنسپل دکھایا گیا ہے ۔

امریکی ڈیپارٹمنٹ آف جسٹس میں کمپنی کا رجسٹریشن نمبر 7351 ہے، پی ٹی آئی شکاگو چیپٹر نے یہ کمپنی رجسٹرڈ کرائی ہے، دو امریکی شہریوں راجہ یعقوب اور صغیر بختیاری کیطرف سے کمپنی رجسٹرڈ کرائی گئی ہے۔ اس کمپنی کا مقصد تحریک انصاف کی فلاح، لابنگ ، امریکی اور پاکستانیوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔

اس حوالے سے بیرسٹر گوہر نے ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کمپنی کے قیام سے متعلق مجھے کوئی علم نہیں ، پی ٹی آئی امریکہ سے معلومات لینے کی کوشش کررہاہوں ۔

ڈالر 350 روپے سے اوپر چلا جائے گا؟ عمر ایوب کی پیش گوئی

اسی طرح پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنی پارٹی کی رجسٹرڈ فرم کی سالانہ تفصیلات ڈیپارٹمنٹ آف جسٹس میں جمع کرادی ہیں ۔ دستایزات کے مطابق فارا قانون کے تحت کمپنی 6521 نے اپنی تفصیلات راحیل ڈار کے زریعے جمع کرائی گئی ہے ۔ ن لیگ کی فرم 2016 سے اپنی لابنگ کررہی ہے۔

دستاویزات کے مطابق راحیل ڈار اور میاں فیاض فرم کو گوشوراے ڈیپارٹمنٹ آف جسٹس کے جمع کرا رہے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنمائوں نے فرم رجسٹریشن کی تصدیق کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More