خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں،9 دہشتگرد ہلاک

ہم نیوز  |  Jul 02, 2024

راولپنڈی: خیبر پختونخوا کے شہر لکی مروت اور وادی تیرہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 9 دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقے وادی تیرہ میں خفیہ معلومات پر آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد مارے گئے۔

مارے جانے والے دہشتگردوں میں انتہائی مطلوب دہشتگرد نجیب عرف عبدالرحمن اور اشفاق عرف معاویہ بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملوں میں ملوث تھے۔ جن کے قبضے سے ہتھیار بھی برآمد ہوا۔ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب سیکیورٹی فورسز کی جانب سے لکی مروت میں کیے گئے آپریشن میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: مذاکرات کیلئے آنے والی پی ٹی آئی کی کمیٹی کو ویلکم کریں گے،حافظ حمداللہ

آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار، دھماکا خیز مواد اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ مارے جانے والے دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے ہر قیمت پر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More