حکومت زراعت اور جائیداد پر بھی ٹیکس لگائے گی، وزیر خزانہ

ہم نیوز  |  Jul 04, 2024

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ںے کہا ہے کہ حکومت کا ہر صورت زراعت اور جائیداد پر ٹیکس لگانے کا ارادہ ہے۔ وفاق کا اکھٹا کیا گیا ریونیو کا 60 فیصد صوبوں کو چلا جاتا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس بجٹ کو ہمیں ایک روڈ میپ کے طور پر دیکھنا ہو گا۔ پاکستان ٹیکس ٹو جی ڈی پی ساڑھے نو فیصد کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ ہمیں اسے 13 فیصد تک لے کر جانا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ لوگ ٹھیک کہتے ہیں کہ نان فائلرز کی کیٹیگری کو ختم ہی کر دیں۔ یہ دنیا کا واحد ملک ہو گا جس میں نان فائلرز کی اختراع ہے۔ ہم نان فائلرز کے لیے قیمتوں کو اس انتہائی لیول تک لے گئے ہیں کہ وہ تین سے چار مرتبہ سوچیں گے ضرور کہ نان فائلر رہنا ہے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ صنعتوں کے لیے گروس سبسڈی والا معاملہ کافی حد تک کنٹرول کیا جا سکے۔ ہمیں ڈیجیٹل اکنامی کی طرف جانا ہے اور یہ بہت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جلد ہی اعلان کریں گے کہ وہ ڈیجیٹل انیشی ایٹیو کو آگے لے کر جا رہے ہیں اور اس کی سربراہی کے لیے پرائیویٹ سیکٹر سے کسی کو لایا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More