پی ٹی آئی میں فارورڈ نہیں ، صرف عمران خان کا بلاک ہے ، مخصوص نشستیں ہمیں ملیں گی ، بیرسٹر گوہر

ہم نیوز  |  Jul 01, 2024

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ، صرف بانی پی ٹی آئی کا بلاک ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اختلاف رائے سب کا ہوتا ہے۔ ہم بانی پی ٹی آئی کے مشورے سے چیزیں آگے لے کر جا رہے ہیں۔

ہمارے کیسز کا تو نہ سر ہے نہ پیر، دو منٹ میں ختم ہو جائیں گے ، عمر ایوب

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ عمر ایوب واقعے کو شیر افضل مروت کے حوالے سے غلط رپورٹ کیا جا رہا ہے۔ عمر ایوب نے استعفی دیا ہے، اس معاملے پر کل خان صاحب سے ملاقات کرکے مشاورت ہو گی۔

مولانا فضل الرحمن کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ حامد رضا نے کہا تھا کہ جو پی ٹی آئی کا فیصلہ ہو گا وہ مجھے منظور ہے، اسلئے مولانا اور سنی اتحاد کے حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔

میری دلیری ختم ہوگئی، خود کو مشکل سے خاموش رکھا ہے، شیر افضل مروت

انہوں نے کہا کہ  70 فیصد لوگ اس وقت پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، ہم پر امید ہیں کہ مخصوص نشستیں ہمیں ملیں گی۔

فواد چوہدری سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ پی ٹی آئی سے جا چکے یا جنہوں نے ان سے دوریاں اختیار کیں ، ان کے پارٹی میں آنے کا فیصلہ خان صاحب کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More