راہول گاندھی نے لوک سبھا سے خطاب کے دوران حضرت محمد مصطفی ﷺ پر درود پڑھ لیا

ہم نیوز  |  Jul 02, 2024

ھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے لوک سبھا سے خطاب کرتے ہوئے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی ﷺ پر درود پڑھ لیا۔

حضور ﷺ پر درود بھیجتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام عظیم ہستیوں نے عدم تشدد کی بات کی اور کہا کہ مت ڈرو۔

راہول گاندھی نے کہا کہ بی جے پی رہنما نفرت، خوف اور تشدد پھیلا رہے ہیں، بی جے پی کے لیڈر ہندو ہونے کا دعویٰ تو کرتے ہیں مگر ساتھ ہی نفرت پھیلاتے ہیں۔

نریندر مودی نے بھارتی آرمی چیف کو ایک ماہ کی ایکسٹینشن دے دی

راہول گاندھی کے بیان پر بی جے پی سیخ پا ہو گئی ، وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے پورے ہندو معاشرے پر تشدد کا الزام لگایا ہے۔

نریندر مودی نے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی سے بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ، جس پر اپوزیشن رہنما نے کہا کہ  مودی اور آر ایس ایس پورا ہندو سماج نہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے ابتدائی نتائج، کانگریس اتحاد نے 234 نشستیں اپنے نام کرلیں

انہوں نے کہا کہ بی جے پی ہر وقت خوف پھیلا رہی ہے اور تشدد اور نفرت کو فروغ دے رہی ہے

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More