شیر افضل ڈرائیور لیول کے ہیں ، ان کا سیاست میں کیا کردار ہے ؟ فواد چوہدری

ہم نیوز  |  Jul 03, 2024

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے شیر افضل مروت کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ڈرائیور لیول کے لوگ ہیں، حادثاتی طور پر لیڈر بن گئے، ان کا سیاست میں کردار ہی کیا ہے؟

ایک بیان میں فواد چوہدری نے مشورہ دیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو بانی پی ٹی آئی سے بات چیت کرنی چاہیے، سب سے بڑے لیڈر سے ناراض ہو کر ملک کیسے چلائیں گے؟

فواد چوہدری ہتھنی کی طرح پولیس سے بھاگے تھے ، شیر افضل مروت

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے رابطہ ہوتا تو یہ حالات نہ ہوتے، جنرل باجوہ سے ملا تو پوچھوں گا کہ یہ آپ نے کیا کیا؟ جنرل باجوہ ہم سے کہتے تھے کہ الیکشن کرائیں، ہم تیار تھے، ن لیگ والوں سے کہا کہ الیکشن نہیں کرانے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ فواد چوہدری اس روز پولیس کو دیکھ کر ایسے بھاگ رہے تھے جیسے ہتھنی بھاگ رہی ہو۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More