ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ،بجلی فی یونٹ 3 روپے 33 پیسے مہنگی کر دی گئی

ہم نیوز  |  Jul 05, 2024

بجلی فی یونٹ 3 روپے 33 پیسے مہنگی کر دی گئی ہے۔

قیمت میں اضافہ مئی کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا،نیپرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کےسی ای او اور ایم ڈی نے استعفیٰ دیدیا

دوسری جانب کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی ایک روپے 67 پیسے سستی  کردی گئی ،نوٹیفکیشن کے مطابق قیمت میں کمی اپریل کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی،نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

علاوہ ازیں لیسکو کی جانب سے پروٹیکٹڈ صارفین کو اووربلنگ کی شکایات پرایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے انکوائری شروع کر دی۔

برجیس طاہر کے بیٹے نے وارڈن پر گاڑی چڑھا دی

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق لیسکو کے ڈائریکٹر کسٹمر سروسز اور ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی کو نوٹس جاری کردیاگیا ،لیسکو افسران سے بلنگ کا ڈیٹا اور دیگر تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

ایف آئی اے میں کی گئی شکایات  کے مطابق لیسکو نے مبینہ طور پر لاکھوں پروٹیکٹڈ صارفین کو اوور بلنگ کی،پروٹیکٹڈ کیٹگری تبدیل ہونے سے صارفین پر کروڑوں روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔

پنجاب:12 فلور ملز کے لائسنس معطل ، 31 کو شوکاز نوٹسز جاری

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز خان کا کہنا ہے اووربلنگ بلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔اووربلنگ کے ذمہ داروں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More