سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے متعدد نامور غیر ملکی کھلاڑیوں کو سعودی شہریت دینے کی منظوری دیدی۔
سعودی عرب نے وژن 2030کے تحت سکلڈ پروفیشنلز کیلئے اپنی شہریت کھول دی ہے، یہ اقدام وژن 2030کے تحت سپورٹس کے شعبے کو ترقی دینے کے لیے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن کے تحت کیا گیا ہے۔
روشن گھرانہ اسکیم، 201 سے 500 یونٹس والے صارفین کو آسان اقساط پر سولر پینلز ملیں گے
عرب میڈیا کے مطابق جن کھلاڑیوں کو سعودی شہریت دی گئی ان میں امریکی فٹبال پلیئر مریم التمیمی، حارث ضمک،عبدالباسط،سلیمان عبداللہ، محمد بن داؤد تولو، عبداللہ ابکر محمد، برطانوی ٹینس پلیئرعیسی شیرعلی، فرانسیسی ٹینس پلیئر میسان حسین، گالفر شہیر جیو موسی عارف اور شام کے تسنیم القصاب شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے وژن 2030کے تحت سکلڈ پروفیشنلز کیلیے اپنی شہریت کھول دی ہے جس کا مقصد مملکت کی اقتصادی اور سماجی ترقی کو بڑھانے کیلیے غیر معمولی ہنر کوراغب کرنا اور برقرار رکھنا ہے۔
لاپتہ افراد کے بل پر بانی پی ٹی آئی نے سٹینڈ لیا،ہماری 9 مئی کی کوئی پلاننگ نہیں تھی، شیریں مزاری
2021میں بھی شاہی فرمان کے تحت زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں صلاحیت اور کارکردگی کا مظاہرہ والی شخصیات کو سعودی عرب کی شہریت دی جا چکی ہے۔