مصر،  گاڑی دریامیں گرنے سے دولہا دلہن جاں بحق

ہم نیوز  |  Jul 08, 2024

مصر کے جنوبی شہر الجیزہ میں شادی کی تقریب میں جانے والی کئی گاڑیاں دریائے نیل میں گر گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں دولہا اور دلہن دونوں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ لاشوں کو نکالنے اور بچ جانے والے افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

پنجاب: 500یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر پینلز دینے کی منظوری

عینی شاہدین کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب دولہا، دلہن اور دیگر مہمانوں کو شادی ہال لے کر جانے والی گاڑیاں اوورسپیڈ کے دوران توازن کھو دینے کے نتیجے میں دریائے نیل میں جا گریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More