چیمپیئنز آف لیجنڈ ٹورنامنٹ، پاکستان آسٹریلیا کیخلاف فاتح، یونس خان کی شاندار کارکردگی

ہم نیوز  |  Jul 04, 2024

چیمپئنز آف لیجنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں پاکستان آسٹریلیا کے خلاف پانچ وکٹوں سے فاتح رہا۔ یونس خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔

پاکستان کو جیتنے کے لئے 190 رنز کا ہدف دیا، آسٹریلیا چیمپینئز کی جانب سے فنچ 68 رنز بنا کر نمایاں رہے، ڈنک اور فرگوسن نے بالترتیب 27 اور 26 رنز بنائے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، ناقص کارکردگی پر گیری کرسٹن نے خفیہ رپورٹ چیئرمین پی سی بی کو بھجوا دی

پاکستان چیمپئنز نے بیسویں اوور میں مطلوبہ ہدف پورا کر لیا، پاکستان چیمپینز کی جانب سے یونس خان نے بہترین بلے بازی کی اور 63 رنز بنائے۔

شعیب ملک نے 23 جبکہ صہیب مقصود نے 21 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوئے، اس طرح پاکستان نے یہ میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا۔

پاکستان چیمپیئنز کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی پر یونس خان کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More