ہری پور میں وین گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔
مسافروں سے بھری بدقسمت وین صوابی میرا سے اسلام آباد ایئر پورٹ جا رہی تھی ، تیز رفتاری کے باعث چہکائی کے مقام پر دو سو فٹ گہری کھائی میں جا گری۔
لکی مروت، تاجہ زئی کے قریب ٹریفک حادثہ ، 6افراد جاں بحق ، 19زخمی
زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ،حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، شدید طوفان اور بارش کے باعث ریسکیو اہلکاروں کو امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
وین میں ایک ہی خاندان کے 17 افراد سوار تھے، زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔