آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری ، وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنیکی منظوری دیدی

ہم نیوز  |  Jul 04, 2024

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عمل درآمد کر لیا گیا ، وفاقی کابینہ نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق نیپرا نے حکومت کو بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5.72 روپے فی یونٹ اضافے کی سمری ارسال کی تھی ، بنیادی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ مالی سال 2024-25 کیلئے اور اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے کرنے کا فیصلہ دیا گیا تھا۔

جون ، جولائی اور اگست کیلئے بجلی مہنگی کردی گئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا نے بجلی کا اوسط بنیادی ٹیرف 29.78 سے بڑھا کر 35.50 روپے فی یونٹ منظور کیا تھا، وفاقی کابینہ کا فیصلہ یکساں ٹیرف کیلئے نیپرا کو بھجوایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نیپرا کی توثیق کے بعد حکومت بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق حکومت کو 10 جولائی تک بجلی کی قیمت میں اضافہ کرنا ہو گا۔

یکم اکتوبر سے گھریلو اور دیگر صارفین کیلئے گیس مہنگی کرنے کی تیاری

ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر تقریباً 600 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More