مریم نواز حالات سدھارنے کے بجائے خود خراب کرتی ہیں، علی محمد خان

ہم نیوز  |  Jul 05, 2024

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز حالات سدھارنے کے بجائے خود خراب کرتی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو روز قبل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی اور وہاں پنجاب کا ایشو ڈسکس ہوا تھا۔ پی ٹی آئی کے پنجاب سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کے تحفظات درست ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز حالات سدھارنے کے بجائے خود خراب کرتی ہیں۔ قومی اسمبلی میں ہمارے رکن اسمبلی ثناء اللہ مستی خیل سے چھوٹی سی غلطی ہوئی اور ان کو بڑی سزا دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: انسانی اسمگلنگ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، محسن نقوی

علی محمد خان نے کہا کہ دھڑے بندیوں کے حوالے سے تاثر کو ہم رد کرتے ہیں۔ اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی کے باہر اجلاس بلایا اور حکومت کو اپوزیشن کی تنقید برداشت کرنی چاہیے تھی لیکن یہ حکومت عجیب ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ارکان پنجاب اسمبلی مشکل حالات میں پرفارم کر رہے ہیں۔ ہمارے سارے ارکان بانی پی ٹی آئی کے سپاہی ہیں جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی جانب سے اقدامات کی امید نہیں تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More