کیئر اسٹارمر برطانیہ کے وزیراعظم بن گئے

ہم نیوز  |  Jul 05, 2024

کیئر اسٹارمر برطانیہ کے وزیراعظم بن گئے۔

کیئر اسٹارمرنے کنگ چارلس سے ملاقات کی جس میں انہیں وزیر اعظم مقرر کیا  گیا۔

مون سون بارشوں کا حالیہ سلسلہ 7 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے،این ڈی ایم اے

بعدازاں کئیر اسٹارمر نے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ میں ابھی شاہی محل سے واپس آیا ہوں،رشی سونک کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،رشی سونک نے برطانیہ کیلئے غیر معمولی کوشش کی،رشی سونگ اس عظیم ملک کے پہلے ایشیائی وزیراعظم بنے ۔

میں نے ملک میں حکومت بنانے کی دعوت قبول کی،عوام نے تبدیلی اور عوامی خدمت کیلئے ووٹ دیا ہے ،ہم سب مل کر آگے بڑھیں گے ،حکومت میں عوامی خدمت ترجیح ہو گی ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کےسی ای او اور ایم ڈی نے استعفیٰ دیدیا

عوام نے ہمیں خدمت کیلئے منتخب کیا ہے،جنہوں نے لیبر پارٹی کو ووٹ نہیں دیا ان کی بھی خدمت کریں گے،میرےلیےملک پہلے اور پارٹی بعد میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو متحد کریں گے اور ساتھ کھڑے ہوں گے ،دنیا کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے،رنیشنل رینیوول کیلئے سب کو اکھٹنے ہونے کی دعوت دیتا ہوں ،عوام کی توقعات پر پورااترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More