طوفانی بارش کی پیشن گوئی

سچ ٹی وی  |  Jul 06, 2024

محکمۂ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی اور سجاول میں 8 اور 9 جولائی کوگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق 7 سے 8 جولائی کےدوران تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر مقامات پر آج موسم گرم اورمرطوب رہنے جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں کہیں کہیں بوندا باندی کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج رات سے سندھ میں مون سون ہوائیں داخل ہونےکا امکان ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More