ادارے سے مسئلہ نہیں ، شخصیات کیساتھ اختلاف ہے ، چیف جسٹس ہمارے خلاف کیسز سے علیحدہ ہوں ، علی امین

ہم نیوز  |  Jul 06, 2024

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے بھوک ہڑتال کی تو یہ اکیلے ان کی ہڑتال نہیں ہو گی ، پوری قوم کی طرف سے ہڑتال ہو گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمیں ادارے کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ، شخصیات کے ساتھ اختلاف ہے۔ ملک میں سزا و جزا کا نظام نہیں، پوری قوم کو پتہ ہے کہ عدلیہ پر دباؤ ہے ، چیف جسٹس ہمارے خلاف کیسز میں بینچز سے علیحدہ ہوں۔

عمران خان کو جیل میں سہولیات فراہم کی جائیں ، تحریک انصاف کا صدر اور وزیر اعظم کو خط

انہوں نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز میں کچھ نہیں نکلا، عمران خان کہتے رہے ہیں کہ میں مذاکرات کے لیے تیار ہوں، جعلی کیسز واپس لیں پھر مذاکرات ہوں گے، آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ عمران خان کا ہے اور اے پی سی میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاق جو کام کر رہا ہے وہ آئین اور عدلیہ کے خلاف ہے، حکومت بیساکھیوں پر کھڑی ہے ان کے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں ، عدلیہ میں فئیر ٹرائل ہوا تو سب سامنے آئے گا ، ایپکس کمیٹی میں عزم استحکام کی بات ہوئی ، ملک میں قانون کی بالادستی ضروری ہے۔

پی ٹی آئی میں فارورڈ نہیں ، صرف عمران خان کا بلاک ہے ، مخصوص نشستیں ہمیں ملیں گی ، بیرسٹر گوہر

پرویز خٹک سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کہ ایک بندہ جھوٹی گواہی دے گا اورگھومے گا، اس نے پارٹی چھوڑی، احسان فراموشی کی اور لوٹا بنا، اب اگر یہ جھوٹی گواہیاں دے گا تو اس طرح سگریٹ پھونکتا نہیں پھرے گا۔

علی امین نے کہا کہ مریم نوازکا بطورخاتون ہم نے لحاظ کیا ہے، خاتون وزیر اعلیٰ کے خلاف مقدمہ درج کرنا ہوا تو وہ بھی ہو گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More