بڑی جیت کے بعد بڑی ہار

سچ ٹی وی  |  Jul 06, 2024

ٹی ٹوئنٹی کی عالمی چیمپئن بھارتی ٹیم ورلڈ کپ اٹھانے کے بعد اگلے ہی میچ میں زمبابوے سے شکست کھا بیٹھی۔

ہرارے میں کھیلے گئے اس لو اسکورنگ میچ میں زمبابوے نے بھارت کو 13 رنز سے شکست دے دی۔

ہوم ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 115 رنز بنائے۔ کلائیو مناڈے 29 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ڈائن مائرز نے 23، برائن بینٹ نے 22 اور ویسلے مادھیورے نے 21 رنز کی اننگز کھیلیں۔

بھارت کی جانب سے روی بشنوئی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، واشنگٹن سندر نے دو جبکہ اویش خان اور مکیش کمار نے ایک ایک وکٹ لی۔

116 رنز کے ہدف کے تعاقب میں عالمی چیمپئن ٹیم آخری اوور میں 102 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ کپتان شبمن گل 31 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

زمبابوے کے سکندر رضا اور ٹینڈائی چتارا نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سکندر رضا کو عمدہ بولنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا کوئی پلیئر میچ میں شامل نہیں تھا جبکہ زمبابوے ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےلیے کوالیفائی کرنے والی 20 ٹیموں میں شامل نہیں تھی۔

علم میں رہے کہ 2016 کے بعد کسی بھی فارمیٹ میں بھارت کے خلاف زمبابوے کی یہ پہلی فتح ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More