پنجاب حکومت نے بھی لاہور سمیت دیگر اضلاع میں فوج طلب کر لی

ہم نیوز  |  Oct 05, 2024

پنجاب حکومت نے بھی لاہور سمیت مختلف اضلاع میں امن وامان یقینی بنانے کیلئے فوج کو طلب کر لیا ، محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاق کو پاک فوج کی تعیناتی کے حوالے سے خط لکھ دیا۔

فوج کی خدمات کے حوالے سے قواعد کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، قواعد آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت مسلح افواج کی تعیناتی پر عملدرآمد کرائیں گے۔

ملک بھر میں سیکیورٹی کیلئے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری

فوج طلبی کا فیصلہ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے اجلاس میں کیا گیا، فوج ایئر پورٹس سمیت اہم عمارتوں کا کنٹرول سنبھالے گی، پاک فوج کو انتشار پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹنے کا اختیار ہو گا۔

پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ رولز کے تحت آرمڈ فورسز کو انسداد دہشتگردی ایکٹ کے سیکشن پانچ کے اختیارات حاصل ہوں گے، پولیس کی عدم موجودگی میں فوج جرم روکنے کے لیے کسی بھی شخص کو گرفتار کر سکے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More