پاکستان کیخلاف آسانی سے جیت، انگلش ٹیم کی حماقت ہوگی، ناصر حسین

ہم نیوز  |  Oct 05, 2024

انگلینڈ کے سابق کپتان و معروف کمنٹیٹر ناصر حسین نے کہا کہ پاکستان سے ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کی فتح کی بات قبل ازوقت ہے۔

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے متعلق بات کرتے ہوئے انگلش کمنٹیٹر ناصر حسین نے کہا کہ پاکستان ٹیم موجودہ دور میں اچھا پرفارم نہیں کررہی لیکن یہ کہنا حماقت ہوگی کہ انگلینڈ پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں آسانی سے ہرا دے گا۔

محمد وسیم نے ورلڈ بینٹم ویٹ رینکنگ فائٹ جیت لی

سابق انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان بہترین کرکٹ نیشن ہے وہاں کرکٹ کا جنون ہے اور فینز بھی ٹیم کو ہمیشہ اوپر دیکھنا چاہتے ہیں، نئے کپتان اور نئے کوچ ہیں، سب کی نظریں پاکستان پر ہوں گی کہ وہ کس طرح اپنی ٹیم کو اٹھاتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More