پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار جبکہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 209 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جس سے انڈیکس 80 ہزار419 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کےسی ای او اور ایم ڈی نے استعفیٰ دیدیا
واضح رہے آج پیر کو کاروبار کے آغاز سے کچھ دیر قبل اسٹاک ایکسچینج کی چوتھی منزل پر اسٹاک ایجنٹ کے دفتر میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس پر فائر فائٹرز نے قابو پا لیا۔
آتشزدگی کے واقعے کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کاعمل ایک گھنٹے کیلئے روکا گیا ، انتظامیہ کے مطابق آئی ٹی سسٹم کو بہتر کیا جا رہا ہے۔
ڈالر مہنگا، دیگر کرنسیوں کی قیمت میں بھی اضافہ
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر2 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 40 پیسے ہو گئی ، گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن ڈالر کا ریٹ 278 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔