رکن پارلیمنٹ شبانہ محمود نے برطانیہ کی پہلی خاتون مسلمان لارڈ چانسلر کے طور پر حلف اٹھا لیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستانی نژاد شبانہ محمود نے قرآن پاک پر حلف اٹھایا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ ذمہ داری استحقاق اوربوجھ دونوں ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف خفیہ دستاویزات چھپانے کا مقدمہ خارج
ان کا کہنا تھا کہ اس ذمہ داری سے آنے والی نسلوں کے لئے دروازے کھلیں گے، میں پہلی لارڈ چانسلر ہوں جو اردو بول سکتی ہے۔
خاتون مسلمان لارڈ چانسلر نے قانون کی بین الاقوامی حکمرانی کے دفاع اور انسانی حقوق کی پاسداری کا عہد کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کو سیاسی دبا ؤ اور غیر ضروری اثر و رسوخ کے بغیر فیصلے کرنے چاہئیں۔