ٹی ٹونٹی: بابر اعظم٬ شاہین آفریدی اور رضوان کے لیے بری خبر

ہماری ویب  |  Jul 19, 2024

گلوبل ٹی ٹوئنٹی کے لیئے شاہین آفریدی، بابر اعظم اور محمد رضوان کو این او سی نہ ملنے کا امکان، وجہ کیا سامنے آئی؟

پاکستانی سپر اسٹار کرکٹرز بابر اعظم، شاہین آفریدی اور محمد رضوان کو گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا کے لیئے این او سی ملنے کا مکان نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق، کینیڈا کی لیگ کے دوران کوئی اور میچ سیریز نہ ہونے کے باوجود پاکستانی کھلاڑیوں کو پالیسی کی وجہ سے این او سی نہیں دیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کے مصروف انٹرنیشنل شیڈول کی وجہ سے این او سی دینے کے حق میں نہیں، حال ہی میں نسیم شاہ کو بھی آل فارمیٹ پلیئر کی وجہ سے دی ہنڈریڈ کے لیے این او سی نہیں ملا ہے۔

ذرائع کے مطابق گلوبل ٹی ٹوئنٹی کو آئی سی سی کی جانب سے بھی ابھی تک منظوری نہیں ملی ہے، اسکے علاوہ کئی اور معاملات کی وجہ سے بھی آئی سی سی نے لیگ کی منظوری روکی ہوئی ہے۔

بابر اعظم، محنمد رضوان اور شاہین آفریدی کے علاوہ محمد عامر، محمد نواز، آصف علی اور افتخار احمد بھی لیگ میں شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More