والد کی کار میں پہلا سفر ۔۔ منال خان اور احسن محسن نے بیٹے کی پہلی تصویر شیئر کردی، دیکھیں

ہماری ویب  |  Jul 25, 2024

معروف اداکارہ منال خان نے شوہر اور بیٹے کے ہمراہ اپنی نئی تصویر شیئر کر دی۔

منال خان کی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس تصویر میں اُن کے ننھے سے بیٹے حسن اکرام کا چہرہ بھی دیکھا جا سکتا ہے لیکن یہ واضح نہیں، بلکہ بیٹے کا سائیڈ فیس ہی نظر آ رہا ہے جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی ماں سے مشابہت رکھتا ہے۔

شیئر کی گئی تصویر میں اداکارہ نے کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ، اُن کا بیٹا اپنے والد کی کلاسک کار میں پہلی بار باہر ڈرائیو پر نکلا ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ منال خان نے 10 ستمبر 2021ء میں اپنے ساتھی، سابق اداکار و کاروباری خاندان کے چشم و چراغ احسن محسن اکرام سے شادی کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More