عامر خان کی فلم ستارے زمین پر 20 دسمبر 2024 کو ریلیز ہوگی

ہم نیوز  |  Sep 07, 2024

عامر خان کی فلم ستارے زمین پر 20 دسمبر 2024 کو ریلیز ہوگی،بالی وڈ اداکار نے مستقبل میں ریلیز ہونے والی اپنی فلموں کے ڈیجیٹل رائٹس سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عامرخان فلم انڈسٹری کے کاروبار سے متعلق ایک اہم تبدیلی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں،ذرائع نے بتایا کہ عامر خان اپنی مستقبل کی فلموں کے ڈیجیٹل رائٹس فروخت نہ کرنے پر غور کر رہے ہیں جس کا مقصد تھیٹر میں ریلیز کو ترجیح دینا ہے۔

سجل علی کے ہاتھ سے نمک والی چائے بھی پی لوں گا، فیروز خان کا بھارتی صحافی کو جواب

دراصل عامر خان کا وژن ہے کہ وہ 12 یا اس سے زائد ہفتوں کے لئے اپنی فلموں کو سینما گھروں کے لئے مخصوص رکھیں۔ڈیجیٹل رائٹس کی فروخت میں تاخیر کا مقصد فلم کو تھیٹر میں زیادہ سے زیادہ چلا کر دیکھنے والوں کی پذیرائی کا اندازہ لگانا ہے۔

لیکن اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ عامر خان اس منصوبہ بندی کے تحت ہی اپنی آئندہ آنے والی فلم ’ستارے زمین پر‘ ریلیز کریں گے یا نہیں، فلم 20 دسمبر 2024 کو ریلیز ہونے والی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More