ٹیکن گیمز ای وی او چیمپیئن شپ جیتنے والے پاکستانی ارسلان ایش کون؟

اردو نیوز  |  Jul 25, 2024

امریکی شہر لاس ویگاس کے کنونشن سینٹر میں ہونے والی ای سپورٹس کی ایوولوشن چیمپئن شپ سیریز (ای وی او) میں دنیا بھر سے 10 ہزار 260 ٹیکن پلیئرز نے شرکت کی۔

ان کھلاڑیوں میں تین پاکستانی پلیئرز فرزین، عاطف بٹ اور ارسلان ایش بھی شامل تھے۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے ارسلان ایش نے ٹیکن 8 کے فائنل میں پاکستانی پلیئر عاطف بٹ کو شکست دے کر فائنل اپنے نام کر لیا۔ ارسلان ایش کا یہ پانچواں ای وی او ٹائٹل ہے جبکہ اس سے قبل وہ ای وی او 2023 اور ای وی او جاپان سمیت دوسرے کئی ایونٹس میں شرکت کر چکے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹیکن ای وی او 2024 کے فائنل میں دو پاکستانی پلیئرز نے شرکت کی اور  ارسلان ایش ٹیکن ای وی او 2024 کے فاتح بنے۔

ارسلان ایش کون ہیں؟کھلاڑیوں اور مشہور شخصیات کی بائیوگرافی کے متعلق رپورٹ کرنے والی ویب سائٹ ’لِکوکپیڈیا‘ کے مطابق ارسلان ایش کا اصل نام ارسلان صدیقی ہے اور وہ فائٹنگ گیمز میں ’ٹوسٹڈ مائنڈز‘ اور ’ریڈ بُل ای سپورٹس‘ کی نمائندگی کرتے ہیں۔

ارسلان ایش کی پیدائش 20 اگست 1995 کو لاہور میں ہوئی اور اس وقت ان کی عمر 28 برس ہے۔ وہ پانچ مرتبہ ای وی او کا فائنل جیت چکے ہیں۔ ارسلان ایش نے پہلی مرتبہ ٹیکن7 جیتی تھی۔

ارسلان ایش کی پیدائش 20اگست 1995 کو لاہور میں ہوئی اور اس وقت ان کی عمر 28 برس ہے (فوٹو: ای وی او)اس کے بعد ارسلان ایش نے ای وی او جاپان 2019، ای وی او 2019، ای وی او جاپان 2023، ای وی او 2023، ٹیکن 8 اور ای وی او 2024 کے ٹائٹل اپنے نام کیے۔

ارسلان ایش کو ٹیکن کے اب تک کے نمایاں ترین کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے جبکہ ان کو پاکستانی فائٹنگ گیم کمیونٹی کو مرکزی دھارے میں لانے کے حوالے سے بھی پذیرائی حاصل ہے۔

ابتدائی کرئیر اور ای وی او میں ڈیبیوٹیکن کا بڑا نام بننے سے قبل ارسلان ایش کو مقامی طور پر ’دی کنگ آف فائٹرز سیریز‘ میں اپنی مہارت کی وجی سے بھی جانا جاتا تھا تاہم انہوں  نے  پہلا ٹورنامنٹ اومان میں ہونے والا ’کوفج سی سی 2018‘ جیتا تھا۔

اس کے بعد ارسلان ایش دنیا کی نظر میں آ گئے اور پھر وہ جس ٹورنامنٹ میں بھی شرکت کرتے اسی میں فتح یاب ہوتے۔

ارسلان ایش نے ’کنگ آف فائٹرز‘ اور ’ٹیکن 7‘ میں یکے بعد دیگرے ٹائٹل اپنے نام کیے (فوٹو: وی وی او)ارسلان ایش نے ’کنگ آف فائٹرز‘ اور ’ٹیکن 7‘ میں یکے بعد دیگرے ٹائٹلز اپنے نام کیے۔ 2019 میں ہی ارسلان کو ’ریڈ بُل ای سپورٹس‘ کی جانب سے سائن کیا گیا۔

ای سپورٹس میں فتوحات ارسلان ایش کو دنیائے ای سپورٹس کا عظیم کھلاڑی مانا جاتا ہے۔ انہوں نے پانچ مرتبہ ٹیکن چیمپئن شپ جیتی ہے جبکہ اس کے علاوہ ای سپورٹس کے کئی دیگر عالمی مقابلے بھی اپنے نام کیے ہیں۔

ارسلان ایش نے سی ای او2021، وی ایس فائٹنگ2022، کمبو بریکر 2022، آئی ای ایس ایف 2022 میں فتح سمیٹی ہے۔ اس کے علاوہ 2023 میں بھی ارسلان ایش نے ٹیکن چیمپئن شپ جیتی تھی جبکہ 2024 میں اس کا دفاع کرنے میں بھی کامیاب رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More