کرسٹیانو رونالڈو کا ایک اور اعزاز، کیریئر کے 900 گول مکمل کر لیے

اردو نیوز  |  Sep 07, 2024

سعودی النصر کلب کے کپتان اور سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کروشیا کے خلاف میچ میں اپنے کیریئر کا 900واں گول کر لیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے یو ای ایف اے نیشنز لیگ کے لزبن میں جمعے کو ہونے والے پہلے میچ میں پرتگال نے کروشیا کو دو ایک سے شکست دی ہے۔

39 سالہ کرسٹیانو رونالڈو نے میچ کے 34ویں منٹ میں گول کر کے 900  کا سنگ میل عبور کر لیا۔

گول کرنے کے بعد رونالڈ جذباتی انداز خوشی مناتے ہوئے دکھائی دیے۔ یہ پرتگال کی شرٹ میں ان کا 131واں گول تھا۔

کرسٹیانو رونالڈو کے کیریئر کے نصف گولز ایسے ہیں جو انہوں نے ریئل میڈرڈ کی جانب سے کیے ہیں۔ اس کے علاوہ گولز سپورٹنگ لزبن، مانچسٹر یونائیٹڈ اور سعودی النصر کلب کی جانب سے کیے گئے۔

یہ ٹیمیں پولینڈ اور سکاٹ لینڈ کے ساتھ نیشنز لیگ کے تازہ ترین ایڈیشن کے گروپ اے ون میں آمنے سامنے ہیں۔

اتوار کو لزبن میں پرتگال اور سکاٹ لینڈ کا میچ ہو گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More