موبائل فونز کی قیمتوں میں بھاری اضافہ ہو گیا

ہم نیوز  |  Jul 25, 2024

ایف بی آر نے سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 میں ترمیم کرتے ہوئے 500 ڈالر فی سیٹ سے زائد مالیت کے موبائل فونز کی درآمد پر 25 فیصد سیلز ٹیکس عائد کر دیا ہے۔

41 آزاد ارکان کامعاملہ،الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

تازہ ترین سیلز ٹیکس ایکٹ کے مطابق موبائل فونز یا سیٹلائٹ فونز کی درآمد پر 25 فیصد سیلز ٹیکس درآمدی قیمت (500 امریکی ڈالر سے زیادہ) فی سیٹ، یا مینوفیکچرر کی طرف سے سپلائی کی صورت میں روپے میں مساوی قیمت کی بنیاد پر وصول کیا جائے گا۔

ایف بی آر نے نظرثانی شدہ سیلز ٹیکس ایکٹ کے تحت ٹیکس فراڈ انویسٹی گیشن ونگ ان لینڈ ریونیو بھی قائم کیا ہے جس کا کام ٹیکس فراڈ روکنا، تجزیہ اور تفتیش کرنا ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More