گھر خوشی آئی بھی ہے یا نہیں؟ حارث رؤف کا بیٹے کی پیدائش سے متعلق ردعمل سامنے آگیا

ہماری ویب  |  Jul 26, 2024

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر حارث روف نے اپنے گھر ننھے مہمان کی آمد سے متعلق گردشی خبروں پر لب کشائی کر دی۔

انسٹاگرام پر کھلاڑی نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے تردیدی پیغام جاری کیا ہے۔

حارث روف نے اپنے بچے کی پیدائش سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش ہونے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے جعلی خبروں کی روک تھام کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میرے بچے کی پیدائش سے متعلق گردشی خبریں جھوٹی ہیں۔ براہِ مہربانی جعلی خبروں کو پھیلانے اور ان پر یقین کرنے سے گریز کریں۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کی ذاتی زندگی کے حوالے سے کوئی بھی خبر اگر غیر تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے چلے تو وہ تمام خبریں محض افواہ ہیں۔

خیال رہے کہ سماجی وابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کرکٹ سے متعلق خبریں دینے والے احتشام صدیقی کی ایک پوسٹ انسٹاگرام پر وائرل ہوئی تھی، جس میں حارث رؤف کے گھر ننھے مہمان کی آمد کی خبر دی گئی اس کے ساتھ ہی ننھے حارث رؤف کی تصویر بھی شیئر کی گئی جو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تھی۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر حارث رؤف کے گھر بیٹے کی پیدائش سے متعلق خبریں گردش کر تے ہی ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی اور مبارک باد کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا تھا۔

یاد رہے کہ حارث رؤف اور ان کی دیرینہ دوست مزنا مسعود ملک دسمبر 2022 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے تھے جبکہ ان کی شادی کی تقریبات جولائی 2023 میں ہوئیں تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More