پاکستان کی برآمدات میں تقریبا ً3 ارب ڈالر کا اضافہ

ہم نیوز  |  Jul 26, 2024

پاکستان کی برآمدات میں تقریبا ً3 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ مالی سال برآمدات کا حجم 30 ارب 66 کروڑ ڈالر رہا۔

گزشتہ مالی سال برآمدات میں 10.65 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، خوراک، ٹیکسٹائل، سیمنٹ اور کھیلوں کے سامان سمیت متعددمصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ ریکارڈ 7 ارب 36 کروڑ ڈالرکی غذائی اشیا ایکسپورٹ کی گئیں، چاول، پھل، سبزیوں، گوشت، مصالحوں اور آئل سیڈز کی ایکسپورٹ میں چھیالیس فیصد اضافہ ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 123 پوائنٹس کی کمی

ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات صفر اعشاریہ نو تین فیصد اضافے سے 16ارب 65 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔ خام کپاس کی برآمد میں 316 فیصد، سوتی دھاگے کی برآمدات میں 13 فیصد اور کیمیکلز کی برآمدات میں 8 فیصد اضافہ ہوا۔

کیمیکلز کی برآمدات کا حجم تقریبا ڈیڑھ ارب ڈالر رہا۔ سیمنٹ کی برآمدات چالیس اعشاریہ تین چھ فیصد اضافے سے 26 کروڑ 65 لاکھ، پیٹرولیم اور کوئلے کی ایکسپورٹ اسی فیصد اضافے سے 40 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

پاکستانی فٹبال کی برآمدات میں سات اعشاریہ چارایک فیصد اضافے سے حجم پچیس کروڑ چوالیس لاکھ ڈالر رہا، پلاسٹک میٹریل، کینوس فٹ ویئر، ادویات، انجینئرنگ گڈز،جیولری کی ایکسپورٹ میں بھی اضافہ ہوا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More