چین اور سعودی عرب سے 9 ارب ڈالر کے قرضے رول اوور ہونے کا امکان

ہم نیوز  |  Jul 26, 2024

پاکستان کو مالی سال 2024-25 کے لیے چین اور سعودی عرب سے 9 ارب ڈالر کے قرضے رو ل اوور ہونے کی توقع ہے۔

ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق وزارت اقتصادی امور کے ذرائع بتاتے ہیں کہ پاکستان کو اسلامی ترقیاتی بینک سے تیل اور اشیاء کے لیے 500 ملین ڈالر کی سہولت کی توقع ہےتاہم سعودی عرب کی جانب سے موجودہ آئل کریڈٹ کی سہولت میں توسیع کی کوئی توقع نہیں ہے۔

ایسوسی ایٹ ڈگریوں کے حامل اساتذہ نےترقی کا حق حاصل کرلیا

وزارت کے ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پاکستان کو اس سال 20.8 بلین ڈالر سے زائد کی ادائیگیوں کا سامنا ہے۔

2023 میں جنیوا ڈونر کانفرنس نے 10.7 بلین ڈالر کا وعدہ کیا تھا لیکن ابھی تک صرف 3 بلین ڈالر ہی ملے ہیں۔ پاکستان ڈونر کانفرنسوں میں کیے گئے وعدوں کی بنیاد پر فنڈنگ ​​حاصل کرنے کے لیے بھی کام کر رہا ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار روپے کا اضافہ

مزید برآں، پاکستان داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لیے عالمی بینک سے 1 بلین ڈالر کے قرض کی توقع رکھتا ہے۔

توقع ہے کہ ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک N-5 منصوبے کے لیے فنانسنگ فراہم کرے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More