ایک اننگز میں 42 بائی رنز ، زمبابوین وکٹ کیپر نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا ناپسندیدہ ریکارڈ بنا لیا

ہم نیوز  |  Jul 27, 2024

زمبابوے کے وکٹ کیپر کلائیو مڈانڈے نے ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ کا ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کروا لیا۔

پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ کیلئے آئرلینڈ کا دورہ کرنے والی زمبابوین ٹیم کے وکٹ کیپر نے 90 سالہ قبل انگلینڈ کے لیس ایمز کا ناپسندیدہ ریکارڈ توڑ دیا۔

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم کی تنزلی

آئرلینڈ کیخلاف واحد ٹیسٹ میچ کے پہلے روز زمبابوے کی ٹیم پہلی اننگز میں 210 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، جواب میں آئرلینڈ نے 250 رنز بنائے ، اسی طرح آئرش ٹیم کو 40 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔

اس ٹیسٹ میچ کے این اننگز میں کلائیو مڈانڈے نے 42 بائیز کے رنز لٹائے، زمبابوین کیپر وکٹ کے پیچھے بالز کو پکڑنے میں ناکام رہے ، ناقص وکٹ کیپنگ نے ٹیسٹ کرکٹ کا نیا ریکارڈ بنایا، ڈیبیو کرنے والے مڈانڈے بیٹنگ میں صفر پر پویلین لوٹے تھے۔

عمان کے فاسٹ باؤلر نے شاہین آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا

اس سے قبل 1934 میں انگلینڈ کے لیس ایمز نے اوول کے ایک ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے 327 کے مجموعی اسکور میں 37 بائیز کے رنز دیئے تھے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More