یمنی زیدی نے اب تک سنگل رہنے کی وجہ بتا دی

ہم نیوز  |  Jul 27, 2024

اداکارہ یمنی زیدی نے اب تک سنگل رہنے کی وجہ بیان کردی ہے۔

جانداری اداکاری اور پرکشش شخصیت کی بدولت پاکستان، بھارت اور بنگلادیش سمیت دیگر ممالک میں مقبولیت حاصل کرنے والی یمنی زیدی کو شوبز انڈسٹری میں ایک دہائی سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے۔

اداکارہ نے اپنے ہر ڈرامے میں مختلف کردار ادا کیا ہے، پھر چاہے وہ کسی سنجیدہ لڑکی کا کردار ہوا یا مزاحیہ، انہی منفرد کرداروں کی بدولت اداکارہ کو دنیا بھر میں شہرت ملی ہے۔

ریشم نے اپنا نام بدلنے کی وجہ بتا دی

اداکارہ کے مداح جہاں ان کی اداکاری کو بہت پسند کرتے ہیں تو وہیں ان کے ذہنوں میں یہ سوال بھی آتا ہے کہ یمنی زیدی اب تک سنگل کیوں ہیں؟، تاہم اب انہوں نے بار بار پوچھنے جانے والے اس سوال کا جواب دے دیا ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اداکارہ کی ایک مختصر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں اپنے ساتھی اداکار وہاج علی کے ہمراہ اسٹیج پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ ویڈیو یمنی زیدی اور وہاج علی کے امریکی دورے کی ہے، ٹی وی اسکرین کی یہ مقبول جوڑی اگست تک امریکا کے مختلف شہروں کا دورہ کرے گی۔

یمنی زیدی نے کہا کہ میں ایک سخت مزاج خاتون ہوں اور مجھے خود بھی نہیں معلوم کہ میری شخصیت ایسی کیوں ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میں اپنی سخت مزاج شخصیت کی وجہ سے ابھی تک سنگل اور غیرشادی شدہ ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ یہ سنگل ہونے کی عجیب وجہ ہے لیکن میں اپنی زندگی میں تنہا بہت خوش ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More