انڈیا کے مقدس شہر میں باعث تشویش واقعہ جس میں ’سڑک کنارے ریپ کو روکنے کی بجائے ویڈیو بنائی گئی‘

بی بی سی اردو  |  Sep 08, 2024

Getty Images

انتباہ: اس تحریر کے بعض حصے قارئین کے لیے پریشان کن ہو سکتے ہیں۔

انڈیا کی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اُجین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں ایک شخص کو سڑک کے کنارے مبینہ طور پر ایک خاتون کا ریپ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں اُجین کے کوئیلا پاٹھک جنکشن کے فٹ پاتھ پر ایک 28 سالہ نوجوان کو دن دیہاڑے 40 سالہ خاتون کا ریپ کرنے کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ یہ واقعہ شہر کے مصروف ترین علاقوں میں سے ایک میں ہوا۔ اس سڑک پر پیٹرول پمپ اور ہسپتال کے علاوہ ایک شراب کی دکان بھی واقع ہے۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اُجین کے پولیس سپرنٹنڈنٹ پردیپ شرما نے بتایا کہ یہ واقعہ بدھ، چار ستمبر کی سہ پہر شہر کے ایک ایسے علاقے میں ہوا جہاں کافی ہلچل رہتی ہے۔

پردیپ شرما کہتے ہیں کہ متاثرہ خاتون اور ملزم پہلے سے ایک دوسرے کو جانتے تھے۔ ’ملزم ٹھیلا چلاتا ہے جبکہ خاتون کباڑ کا کام کرتی ہے۔‘

BBCاُجین کے پولیس سپرنٹنڈنٹ پردیپ شرما کے مطابق یہ واقعہ چار ستمبر کو شہر کے ایک ایسے علاقے میں پیش جہاں کافی ہلچل رہتی ہے

ان کے مطابق ’واقعے کے روز ملزم نے خاتون سے کہا تھا کہ وہ ان سے شادی کرے گا جس کے بعد دونوں نے ساتھ میں شراب پی۔ اس کے بعد یہ واقعہ پیش آیا۔‘

اگرچہ واقعے کے وقت سڑک پر لوگوں کی کافی آمدورفت تھی لیکن کسی نے بھی ملزم کو روکنے کی کوشش نہیں کی جبکہ کچھ افراد نے اس عمل کی ویڈیو بھی بنائی۔

پردیپ شرما کا کہنا ہے کہ پولیس کو واقعے کی اطلاع ایک راہگیر نے دی جس کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور خاتون کو تھانے لے آئی۔ خاتون کے پولیس کو دیے بیان کے بعد ریپ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم زیرِحراست ہے اور اسے عدالت کے سامنے پیش کیا جا چکا ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ کا کہنا تھا کہ اس بارے میں تفتیش کی جا رہی ہے کہ یہ ویڈیو کس نے بنائی اور اسے کس نے پھیلایا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون تقریباً آٹھ سال قبل اُجین آئی تھی۔

گوجرانوالہ کے سکول میں کینٹین والے پر بچیوں کے ریپ کا الزام: ’بیٹی نے چیخ کر کہا کہ میرے قریب نہیں آنا مجھے ڈر لگتا ہے‘سکالرشپ کا جھانسہ دے کر نوجوان لڑکیوں کا ریپ: ’مصنوعی ذہانت کے ذریعے خاتون کی آواز میں کال کی گئی‘انصاف کے لیے 32 برس کا انتظار: ’ریپ کے بعد ان میں سے ایک نے مجھے لپ سٹک خریدنے کے لیے 200 روپے دیے‘’ہم ایک مثالی جوڑا تھے‘: وہ خاتون جنھیں برسوں تک شوہر نے ’بے ہوش کر کے اجنبیوں سے ریپ کروایا‘’لوگ ملزم کو روکنے کے بجائے ویڈیوز بنا رہے تھے‘

اس واقعے کی سب سے تشویشناک بات یہ تھی کہ دن دیہاڑے سڑک کے کنارے ہونے والے اس واقعے کے دوران لوگ ملزم کو روکنے کے بجائے اس کی ویڈیو بناتے رہے۔

ارچنا سہائے ایک سماجی کارکن ہیں جو مدھیہ پردیش میں خواتین اور بچوں کے حقوق کے لیے کام کرتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ خواتین اور لڑکیوں کی ہراسانی یا ریپ کے واقعات میں معاشرے کا رویہ انتہائی افسوسناک ہے۔

’اس واقعے کو روکنے کی کوشش کرنے کے بجائے، لوگ اس کی ویڈیو یا تصویر بنانے میں مصروف تھے۔‘

’جس شخص نے ویڈیو بنائی اور جو لوگ وہاں سے گزر رہے تھے، وہ جانتے تھے کہ کوئی بھی خاتون اپنے ہوش و حواس میں اس طرح کے کام کے لیے راضی نہیں ہوگی۔ یہ جانتے ہوئے بھی کسی نے اسے روکنے کی کوشش نہیں کی۔‘

ارچنا سہائے کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات کی ویڈیو بنانے اور اس کو پھیلانے والوں کو سزا دینے کے لیے قانون لایا جانا چاہیے۔

’ہمارا معاشرہ کہاں جا رہا ہے‘

اُجین واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’مدھیہ پردیش کے اجین میں دن دیہاڑے فٹ پاتھ پر خاتون کے ریپ کا واقعہ انتہائی ہولناک ہے۔ آج پورا ملک حیران ہے کہ ہمارا معاشرہ کس طرف جا رہا ہے؟

’اطلاعات کے مطابق وہاں سے گزرنے والے لوگ خاتون کو بچانے کے بجائے ویڈیو بناتے رہے۔‘

’اُجین کی مقدس سرزمین پر اس طرح کے واقعہ سے انسانیت داغدار ہوئی ہے۔‘

’وزیر اعلیٰ کے آبائی شہر کی یہ حالت ہے تو دیگر علاقوں کا اندازہ لگا سکتے ہیں‘

واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مدھیہ پردیش میں کانگریس کے صدر جیتو پٹواری نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ’مدھیہ پردیش بہنوں کے ریپ میں نمبر ون ہے، بہنوں کے اغوا میں نمبر ون ہے، ظلم میں نمبر ون ہے۔‘

’وزیرِ اعلی کے اپنے علاقے میں سڑک پر [ریپ] ہوگیا ہے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر وزیر اعلیٰ کے آبائی شہر کی صورتحال ایسی ہے تو دیگر علاقوں کی صورتحال کا بآسانی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

جیتو پٹواری کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے بی جے پی کے ترجمان آشیش اگروال کا کہنا تھا کہ کانگریس ریاست کو بدنام کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔

اگروال کا مزید کہنا تھا کہ ملزم پولیس کی حراست میں ہے اور اس کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات ہوچکی ہیں۔

’ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون (شکایت کنندہ) اور ملزم دونوں ایک دوسرے کو جانتے تھے۔ اس حوالے سے مزید معلومات تفتیش کے بعد سامنے آئیں گی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ مجرم کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔

یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ اُجین سے کسی خاتون کے ساتھ جنسی استحصال کی ویڈیو وائرل ہوئی ہو۔

پچھلے سال ستمبر ایک 15 سالہ لڑکی کی نیم برہنہ اور خون میں لت پت ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ گھر گھر گھوم کر لوگوں سے مدد مانگ رہی تھی۔

’اس شخص سے دور رہو، وہ خطرناک ہے‘ ریپ کا مجرم جس نے سزا سے بچنے کے لیے اپنی موت کا ڈرامہ بھی رچایامیریٹل ریپ: ’وہ پورن فلمیں دیکھ کر وہی سب میرے ساتھ دہرانے کی کوشش کرتا‘میریٹل ریپ: ’وہ پورن فلمیں دیکھ کر وہی سب میرے ساتھ دہرانے کی کوشش کرتا‘’معجزوں‘ سے مریضوں کو صحتیاب کرنے والا پادری جو دنیا بھر سے آئی خواتین کا ہفتے میں کئی بار ریپ کرتافرانس کے کیتھولک چرچ کے پادریوں نے دو لاکھ سولہ ہزار بچوں سے جنسی زیادتی کی، رپورٹکولکتہ میں ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے بعد ہزاروں خواتین سڑکوں پر: ’ہماری اوقات گائے، بکریوں سے بھی کم ہے‘
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More