بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے بیٹے سجیب واجد نے کہا ہے ان کی والدہ نے باضابطہ طور پر استعفیٰ نہیں دیا،آئین کے مطابق وہ ابھی تک وزیر اعظم ہیں۔
برطانوی میڈیاکو انٹرویو دیتےہوئے سجیب واجد نے کہا کہ انہیں بنگلہ دیش سے روانگی کے وقت موقع ہی نہیں ملا کہ وہ استعفیٰ دیتیں۔ انہوں نےبیان ریکارڈ کرنے اور استعفیٰ دینے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن مظاہرین نے وزیراعظم کی رہائش گاہ کی طرف مارچ شروع کر دیا۔
شیخ حسینہ واجد کے شوہر نے کراچی کے اٹامک انرجی ریسرچ سینٹرمیں ملازمت کی
ان کا مزید کہنا تھا کہ والدہ فی الحال بھارت میں ہیں، انتخابات کا اعلان ہوتے ہی وطن پہنچیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑی تو سیاست میں آنے سے گریز نہیں کروں گا۔ یقین ہے کہ عوامی لیگ الیکشن میں حصہ لے گی اور ہم جیت بھی سکتے ہیں۔