پیرس اولمپکس: قطر کے ہائی جمپر برشم نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

اردو نیوز  |  Aug 11, 2024

قطر کے ہائی جمپر معتز عیسیٰ برشم نے پیرس 2024 کے اولمپک گیمز میں مردوں کے ہائی جمپ مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق 33 سالہ قطری ایتھلیٹ جس نے ٹوکیو 2020 اولمپکس میں تاریخی گولڈ میڈل جیتا تھا، حالیہ مقابلے میں 2.34 میٹر اونچی جمپ لگا کر تیسرا انعام حاصل کیا ہے۔

ہائی جمپ مقابلوں میں پہلا انعام نیوزی لینڈ کے ایتھلیٹ ہمیش کیر نے جبکہ دوسرا انعام امریکی کھلاڑی شیلبی میک ایون نے حاصل کیا۔

قطر کے معتز عیسیٰ برشم پیرس اولمپک میں میڈل جیت کر چار اولمپکس کے ہائی جمپ مقابلوں میں انعام جیتنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

برشم نے لندن اولمپکس 2012 اور برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو اولمپکس 2016 میں چاندی کے تمغوں کے علاوہ ٹوکیو اولمپکس2020 میں  تاریخی گولڈ میڈل جیتا تھا۔

قطری کھلاڑی اولمپک چار تمغوں کے ساتھ تاریخی ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔ فوٹو اے ایف پیپیرس اولمپکس کے مقابلوں میں معتزعیسیٰ برشم نے قطر کو پہلا تمغہ دلانے میں کامیابی حاصل کی ہے اور چار تمغوں کے ساتھ اولمپک کی تاریخ کے ایک مشہور قطری ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More