واٹس ایپ صارفین کیلئے ایک اور سہولت، بہترین فیچر کا اضافہ

سچ ٹی وی  |  Sep 07, 2024

واٹس ایپ میں روزانہ کروڑوں افراد اپنے دوستوں یا گروپس میں آڈیو یا ویڈیو کالز کرتے ہیں۔ مگر اب میٹا کی زیر ملکیت ایپ میں ایسی بہترین اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے جو آپ کو ضرور پسند آئے گی۔

واٹس ایپ میں کالز کا حصہ بننے کے لیے کرئیٹ (creat) لنکس کا فیچر زیادہ بہتر کرکے متعارف کرایا جا رہا ہے جس سے آڈیو اور ویڈیو کالز کے لیے لنکس بنانا اور شیئر کرنا بہت آسان ہو جائے گا۔

Webetainfo کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ میں دسمبر 2022 میں کرئیٹ کال لنک کا فیچر کالز ٹیب میں متعارف کرایا گیا تھا۔ اس فیچر سے کوئی بھی فرد صرف ایک کلک کرکے کالز کا حصہ بن جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اب کال لنک کا فیچر زیادہ بہتر کیا جا رہا ہے اور اسے چیٹ ونڈو کے اندر ہی دیگر اٹیچمنٹ آپشنز جیسے فوٹوز یا ڈاکومنٹس کے ساتھ دیا جا رہا ہے۔

یعنی اٹیچمنٹ آپشنز میں کال لنک کا آئیکون نظر آئے گا جس پر کلک کرکے آپ لنک تیار کرسکیں گے اور کالز ٹیب کا رخ کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔

اس طرح صارفین کو زیادہ آسانی ہوگی کیونکہ کسی گروپ چیٹ کے تمام اراکین کے پاس کال نہیں جائے گی بلکہ لوگ اپنی مرضی سے لنک پر کلک کرکے اس کا حصہ بن سکیں گے۔

ابھی اگر کسی گروپ میں کال کی جائے تو اس میں شامل ہر فرد کے پاس گھنٹی بجتی ہے مگر اس نئے فیچر سے گروپ کالنگ کو زیادہ یوزر فرینڈلی بنایا جا رہا ہے۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ ابھی یہ فیچر بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک تمام صارفین کے لیے پیش کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More