مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں ، اسلحے کا استعمال نہ کریں ، پی ٹی آئی قیادت کی کارکنوں کو ہدایت

ہم نیوز  |  Sep 08, 2024

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے آج اسلام آباد میں ہونے والے  جلسے کے لیے کارکنوں کو اہم ہدایات جاری کر دیں۔

پی ٹی آئی قیادت نے کارکنوں کو کسی بھی صورتحال میں اسلحے کا استعمال نہ کرنے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

پی ٹی آئی جلسہ، اسلام آباد میں میٹرو بس سروس مکمل طور پر بند

مقامی عہدیداروں کو قافلے میں شامل لوگوں پر کڑی نظر رکھنے کا ٹاسک سونپتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مشکوک شخص نظر آئے تو فوری طور پر اسے پکڑا جائے۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں کو یہ ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں کہ جلسے میں کسی قسم کی بدامنی نہیں ہونی چاہیے، یوتھ ونگ ماسک، نمک اور شیلنگ سے بچاؤ کے دیگر آلات اپنے ساتھ رکھیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More