توسیع نہیں لونگا، ہماری شفافیت کا فیصلہ عوام خود کرسکتے ہیں، چیف جسٹس

ہم نیوز  |  Sep 09, 2024

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ ہر جج کا کوئی نہ کوئی رجحان ہوتا ہے، ہم نے اظہارِ رائے کی آزادی پر کوئی قدغن نہیں لگائی، مجھے یہ نہیں معلوم کہ کل میں زندہ رہوں گا بھی یا نہیں۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں نئے عدالتی سال کے آغاز پر فل کورٹ ریفرنس منعقد ہوا۔ تقریب میں اٹارنی جنرل، وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اور وکلاء نے شرکت کی۔

اس موقع پر چیف جسٹس نھے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب کو نئے عدالتی سال کی مبارک ہو، 9 دن بعد مجھے بطور چیف جسٹس ایک سال ہو جائے گا۔ انہوں نے بطور چیف جسٹس سب سے پہلے فل کورٹ بلانے کا کام ہی کیا تھا، اس سے پہلے 4 سال تک ہم سب ججز اس طرح ملے ہی نہیں تھے۔

سودی نظام ختم کرنے کے فیصلے کیخلاف بینکوں کی اپیلیں جلد نمٹائی جائیں، فضل الرحمان کا چیف جسٹس کو خط

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ اس میٹنگ میں ہم نے فیصلہ کیا تھا مفاد عامہ کے مقدمات براہ راست نشر ہوں گے۔ عام طور پر عوام وہی دیکھتے سمجھتے تھے جو کوئی ٹی وی چلائے یا یوٹیوبر دکھائے، ہم نے فیصلہ کیا کہ عوام خود ہماری کارکردگی دیکھیں۔ عوام خود دیکھ کر فیصلہ کر سکتے ہیں ہم میں شفافیت ہے یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج اِنہیں بھی علم نہیں ہوتا کہ ان کے دائیں بائیں بیٹھے جج کیا فیصلہ دیں گے۔ آج جائزہ لیں کیا آج بھی وہ بینچ کی تشکیل سے فیصلہ کا اندازہ کرلیتے ہیں، اگر اب ایسا نہیں ہے تو مان لیں شفافیت آئی ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے اظہارِ رائے کی آزادی پر کوئی قدغن نہیں لگائی، آپ بے تحاشا اختلاف کریں لیکن دلیل کے ساتھ، گالم گلوچ نہ کریں، ایسا کرتے ہوئے آپ برے لگتے ہیں۔ ہماری والدہ نے سکھایا کہ جو کہتا ہے وہی ہوتا ہے، کم از کم میں نے تو اپنی والدہ کی بات پر عملدرآمد کیا ہے۔

مارگلہ نیشنل پارک سے سرگرمیاں ختم کرنیکا کیس ، چیف جسٹس اور نعیم بخاری میں تلخ جملوں کا تبادلہ

چیف جسٹس نے سینئر صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا  کہ آپ تبصرہ کریں، لیکن سچ بولیں، آپ پر کچھ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ چیف جسٹس بننے کے بعد میں نے فل کورٹ اجلاس بلایا، اور دوسرا کام یہ کیا کہ ڈیپوٹیشن پر یہاں آئے ہوئے لوگوں کو واپس بھیجا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ فاروق ایچ نائیک کے ازخود نوٹس کے لیے طریقہ کار کو اس لیے درست سمجھتے ہیں کہ یہ آئین کے مطابق ہے۔ اپنی ذات کے لیے انہوں نے آج تک توہین عدالت کو نوٹس نہیں لیا، ایک احتجاج پر نوٹس لیا تو اس پر بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے معذرت کی گئی۔

تقریب کے بعد چیف جسٹس سے سوال کیا گیا کہ رانا ثناء اللہ صاحب کہہ رہے ہیں کہ اگر تمام جج صاحبان کی عمر بڑھا دی جائے تو آپ بھی ایکسٹینشن لینے پر متفق ہیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ رانا ثناء اللہ صاحب کو میرے سامنے لے آئیں۔

جشن آزادی پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور ان کے خاندان کا قوم کو تحفہ

چیف جسٹس نے کہا کہ ایک میٹنگ کے دوران یہ بات ہوئی تھی جس میں وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ، جسٹس منصور علی شاہ صاحب اور اٹارنی جنرل تھے لیکن رانا ثناء اللہ نہیں تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اس میٹنگ میں وزیر قانون نے کہا کہ حکومت تمام چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کررہی ہے جس پر میں نے کہا کہ باقیوں کی کردیں لیکن میں قبول نہیں کروں گا۔ مجھے تو یہ بھی نہیں معلوم کہ کل میں زندہ رہوں گا بھی یا نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More